ہاسن۔ 23نومبر (ایس او نیوز) فاریسٹ گارڈز نے ضلع ہاسن کے سالاگامے کے قریب تروملا دیورا گڈا ریزروفاریسٹ رینج نے مشتبہ صندل کی لکڑی کے اسمگلر کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ مرنے والے کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ ذرائع کے مطابق فاریسٹ گارڈ نے رات میں گشتی کے دوران بعض افراد کے درختوں کو کاٹنے کی آواز سنی۔ ابتداء میں گارڈز نے ہوا میں فائرنگ کی۔ شکاریوں نے ان پر لکڑیاں پھینکے اور پتھر بازی بھی کی۔ بالآخر گارڈز فائرنگ کرنے کے لئے مجبور ہوگئے۔ایم ایل منجوناتھ ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلات نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ گارڈزنے ٹارچ کی مدد سے ان کی شناخت کی کوشش کی اور چوکسی اختیار کی۔ تاہم ان افراد نے محکمہ جنگلات کے اسٹاف پر پتھر پھینکنے اور لکڑیاں پھینکنا بند نہیں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے اسٹاف کے مطابق وہ 8افراد تھے جن میں سے ایک کی موت ہوگئی ہے۔ مہلوک کی پیٹھ اور آنکھ پر گولی کے نشان لگے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ گولی کھانے کے بعد دوڑتے ہوئے درخت سے ٹکراگیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس راہول کمار نے دیگر اسٹاف کے سا تھ مقام واقعہ کا معائنہ کیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔